Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’بدو بدی‘ کی اداکارہ کے الزامات پر چاہت فتح علی خان کا ردّ عمل

’بدو بدی‘ کی اداکارہ کے الزامات پر چاہت فتح علی خان کا ردّ عمل

ماضی میں گائے گئے مشہور گانوں کا بے سرے، بھونڈے انداز میں ری میک بنا کر راتوں رات مشہور ہونے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے گانے ’بدو بدی‘ کی اداکارہ کی جانب سے لگائے گئے اپنے اوپر الزامات کا جواب دیا ہے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان وائرل ہونے کے بعد سے متعدد انٹرویوز دے چکے ہیں جن میں سے اُن کی مختصر کلپ وائرل ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 7 بار لاکیشن لڑ چکے ہیں مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اُنہیں بتاتے ہے کہ وہ بے سرے ہیں، اُن کے گانے سر میں نہیں ہیں مگر وہ خود کو ایک انٹرٹینر مانتے ہیں، انہوں نے پچھلے دو برسوں کے دوران 33 گانے ریلیز کیے ہیں جن میں سے 14 ہٹ ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی نقل نہیں کر رہے، وہ اپنی محنت کرتے ہیں۔

گلوکار نے اپنے ایک انٹرویو میں حال ہی میں مشہور ہونے والے گانے ’بدو بدی‘ کی اداکارہ سے متعلق بات کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی ساتھی اداکارہ وجدان راؤ 6 سے 7 برسوں سے اُن کے ساتھ فیس بُک پر دوست ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ گزشتہ دو برسوں کے دوران 6 ٹریکس میں کام کیا ہے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ میرے گانوں کے بعد ہی اتنی مشہور ہوئی ہیں اور اسی بنیاد پر اُنہیں نئے ہروجیکٹس ملے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بچی نہیں ہیں، اُن کی عمر 37 سال ہے۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چھ ٹریکس میں وجدوان راؤ کے ساتھ کام کیا ہے، اُن کے ٹریکس محض دس منٹ میں عکس بند ہو جاتے ہیں، اُنہیں گانے بنانے میں گھنٹوں نہیں لگتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک عادت ہے کہ میں ماڈل کو گانے کے عکس بند ہوتے ہی 5ہزار پکڑا دیتا ہوں کہ گھر میں کھانا کھلا دینا۔

انہوں نے کہا کہ میری اداکارہ وجدان راؤ سے بات ہو گئی ہے، اُنہیں مشہور ہونے کا بہت شوق ہے اس لیے وہ میرے خلاف بول رہی ہیں، وجدان نے خود کہا ہے کہ وہ میرے خلاف صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بول رہی ہیں، ورنہ وجدان راؤ کی طبیعت ہی ایسی نہیں ہے کہ وہ کسی سے کوئی شکایت کریں یا روئیں دھوئیں۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *