Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / صبا قمر کے خوبصورت گھر کی تصاویر منظرِ عام پر

صبا قمر کے خوبصورت گھر کی تصاویر منظرِ عام پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنا خوبصورت گھر مداحوں کو دکھا دیا۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی کچھ خوبصورت  تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے میرا گھر میری روح کا عکس ہو یعنی مثبت سوچ، محبت سے بھری پُرسکون جگہ ہو۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے انٹیریئر کو بالکل ان کی شخصیت کے مطابق ہلکے رنگوں کی خوبصورت تھیم کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گھر میں موجود پودے، خوبصورت سینری اور لاکٹ لیمپس نے گھر کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

مداح اداکارہ کے گھر کی یہ خوبصورت تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے گھر کی خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *