Home / جاگو بزنس / بجٹ سے قبل شہریوں کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 3.33 روپے مہنگی

بجٹ سے قبل شہریوں کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی 3.33 روپے مہنگی

بجٹ سے قبل شہریوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون کے بلز میں کی جائیں گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بُلند قیمتوں کا سامنا کرنے والے بے بس صارفین کو تاخیر سے ادائیگی کرنے پر 14 فیصد سود ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کنزیومر سروس مینول (سی ایم ایس) میں ایک ترمیم کرکے اس کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کا مطالبہ پاور ڈویژن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے کیا تھا، لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

نیپرا نے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ نیپرا نے کہا کہ اگر کوئی صارف رواں ماہ کے بل کی قسط کی درخواست کرتا ہے تو مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرنے پر کوئی سود یا تاخیر سے ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔

تاہم باقی اقساط پر 14 فیصد شرح سود سالانہ ادا کرنا ہوگا، اور قسطوں کی سہولت کی اجازت مالی سال میں صرف ایک بار ہوگی۔

Check Also

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہر گز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *