Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’دبنگ2‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں کو بھی سلمان خان کی حفاظت کرنا پڑ گئی تھی: نکیتین دھیر

’دبنگ2‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں کو بھی سلمان خان کی حفاظت کرنا پڑ گئی تھی: نکیتین دھیر

بھارتی معروف اداکار و فلم پروڈیوسر سلمان خان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ایک بار اُن کے فلم ’دبنگ2‘ کے سیٹ پر 50 باڈی گارڈز کے ساتھ پہنچنے پر بھی عوام کو قابو کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

فلم ’دبنگ2‘ میں سلمان خان کے ساتھی اداکار نکیتن دھیر نے شوٹنگ سے متعلق ایک یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار سلو بھائی سیٹ پر 50 باڈی گارڈز کے ساتھ پہنچے تھے جس کے باوجود عوام کو قابو کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

 فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کے مشہور اداکار نکیتن دھیر کا بتانا تھا کہ انہوں نے ’دبنگ 2‘ کی شوٹنگ کو بہت انجوائے کیا۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹ ’میشیبل انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق نکیتین دھیر نے حال ہی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے ’دبنگ 2‘ کی شوٹنگ کے دوران یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار، اتوار کے روز ہم فلم کا اہم ترین کلائیمیکس سین شوٹ کرنے کے لیے گاؤں پہنچے، وہاں کے باسیوں کو پتہ چل گیا تھا کہ آج شوٹنگ سیٹ پر سلمان خان آ رہے ہیں۔

نکیتین دھیر کا بتانا تھا کہ اُس روز سلمان خان کو مداحوں کی بھیڑ سے بچانا مشکل ہو گیا تھا، اُن کے ساتھ آئے 50 باڈی گارڈ ایک جانب جبکہ سلو بھائی کے ساتھی فنکار بھی اُن کی سیکیورٹی بن کر اُنہیں عوام سے بچانے میں جُت گئے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سلمان خان کو بھیڑ سے بچانے کے لیے اُن کی سیکیورٹی کو ڈبل کرنا پڑا تھا کیوں کہ ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ اداکار، سلمان خان پر ٹوٹ پڑے تھے۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *