Home / جاگو کھیل / آسٹریلیا کی نمیبیا کیخلاف 9 وکٹ سے فتح

آسٹریلیا کی نمیبیا کیخلاف 9 وکٹ سے فتح

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے 73 رنز کا ہدف 5 اعشاریہ 4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

ٹریویس ہیڈ 34 اور مچل مارش 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ڈیوڈ وارنر تھے وہ 20 رنز اسکور کر سکے، انہیں ڈیوڈ ویسے نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 21 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پوری ٹیم سترہویں اوور میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جرہارڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مائیکل لین ونگن 10 رنز اسکور کرسکے، اس کے علاوہ نمیبیا کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ایڈم زمپا رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیے۔

مارکس اسٹونیس اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک ایک وکٹ پیٹ کمنز اور نیتھن ایلیز کے حصے میں آئی۔

نارتھ ساؤنڈ میں جاری میچ میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا جیت کے ساتھ ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔

آسٹریلیا ایونٹ میں اب تک دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے فیورٹ ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے افتتاحی میچ میں اومان کو شکست دینے کے بعد روایتی حریف انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرایا تھا۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *