Home / جاگو دنیا / دوران حج شدید گرمی سے جاں بحق ایک ہزار سے زائد حجاج میں 672 مصری بھی شامل

دوران حج شدید گرمی سے جاں بحق ایک ہزار سے زائد حجاج میں 672 مصری بھی شامل

حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دوران حج شدید گرمی سے 1 ہزار  114 حجاج جاں بحق ہوئے جن میں مصری شہری بھی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشین حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 شہری شامل ہیں۔

بھارتی امور خاجہ کی ایجنسی کے مطابق 98 بھارتی شہری بھی جاں بحق حجاج میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ جاں بحق حجاج میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *