Home / جاگو دنیا / مانچسٹر ایئر پورٹ کی بجلی منقطع، لمبی قطاریں لگ گئیں، درجنوں پروزایں منسوخ

مانچسٹر ایئر پورٹ کی بجلی منقطع، لمبی قطاریں لگ گئیں، درجنوں پروزایں منسوخ

برطانیہ کے تیسرے بڑے مانچسٹر ایئرپورٹ کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 

مانچسٹر سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث ایئرپورٹ پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ نہ آنے کا مشورہ دیا گیا۔

ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہر طرف بکھرا پڑا ہے، ایئرپورٹ پر جہازوں کو پارک کرنے کی جگہ بھی کم پڑ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر آنے والی پروازوں کا رُخ موڑا جا رہا ہے۔

Check Also

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد تباہ

چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران خود بخود لانچ ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *