Home / تازہ ترین خبر / آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، دراصل کسان کو کبھی سیلاب تو کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ شدید گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ عذاب ہے، ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کےلیے کام کرنا ہوگا۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *