Home / جاگو دنیا / نیدرلینڈز کے وزیراعظم نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

نیدرلینڈز کے وزیراعظم نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

روسی صدر ویلادمیر پیوٹن کے ناقد اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارک روٹ یکم اکتوبر سے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ یوکرین کے صدر کے حامی رہے ہیں، ان کے امریکا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

57 سالہ مارک روٹ 14 سال تک ڈچ وزیراعظم رہے جبکہ نیٹو کے موجودہ سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ تقریباً ایک دہائی تک عہدے پر برقرار رہے۔

مارک روٹ کا کہنا ہے کہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹو کو طاقتور ہونا چاہیے۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ مارک روٹ مضبوط رہنما ہیں، نیٹو کو اچھے ہاتھوں میں چھوڑ کر جارہا ہوں۔

دوسری جانب روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارک روٹ کی تقرری سے اتحاد کے مجموعی مؤقف میں تبدیلی کا امکان نہیں۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *