Home / جاگو کھیل / انگلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلنے لگے

انگلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلنے لگے

انگلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلنے لگے، یورو پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

کھلاڑیوں کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے اپ لوڈ کی۔

گول کیپر ایرون ریمسڈیل، ڈیفینڈر کیرین ٹریپئر اور مڈ فیلڈر ڈیکلن رائس نے کرکٹ کھیلی، ویڈیو میں رائس کی گیند پر ریمسڈیل کو ٹریپئر نے کیچ آؤٹ کیا۔

ماضی میں مختلف کرکٹرز وارم اپ کیلئے فٹبال کھیلتے رہے ہیں، پاکستان سمیت متعدد کرکٹ ٹیمیں وارم اپ میں فٹبال کھیلتی ہیں۔

یورو کپ فٹبال کے مقابلے جرمنی میں جاری ہیں، انگلینڈ کو راؤنڈ آف 16 میں سلواکیہ کیخلاف میچ 30 جون کو کھیلنا ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *