Home / جاگو دنیا / ایران: صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا

ایران: صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا

ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کوئی امیدوار اگر الیکشن میں واضح اکثریت حاصل نہ کر سکا تو صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہوگا۔

دوسری جانب ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے 82 لاکھ، سعید جلیلی نے 72 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ ہیں۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *