Home / جاگو پاکستان / پنجاب پولیس کے آئی جی ہاتھ ملاتے رہ گئے اور عثمان بزدار پلٹ کر چل دیے

پنجاب پولیس کے آئی جی ہاتھ ملاتے رہ گئے اور عثمان بزدار پلٹ کر چل دیے

ملتان میں ہونے والی پولیس کی ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ہاتھ ہی نہ ملایا اور آئی جی امجد جاوید سلیمی کا مصافحے کے لیے بڑھا ہوا ہاتھ، بڑھا ہوا ہی رہ گیا۔

آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لیے بڑھایا گیا ہاتھ، بڑھا ہوا ہی رہ گیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے موقع پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

شیلڈ وصولی کے بعد آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، لیکن سیاہ چشمہ لگائے عثمان بزدار شاید کچھ جلدی میں تھے۔

یہی وجہ ہے کہ آئی جی پنجاب کا مصافحے کے لیے بڑھایا گیا ہاتھ، بڑھا ہوا ہی رہ گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی سے مصافحہ کیے بغیر ہی چلے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مؤقف

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک صحافی کے اس حوالے سے سوال پر  کہا کہ ‘میں اس حوالے سے ٹرینڈ [تربیت یافتہ] نہیں ہوں۔۔۔ تو یہ ڈسپلن آہستہ آہستہ سیکھ رہا ہوں

Check Also

اسلام آباد میں 9مئی کی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالے جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *