Home / جاگو کھیل / کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احسن علی نے کیا تاہم احسن علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

روسو اور عمر اکمل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے مدمقابل ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انور علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 6 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے — فوٹو: پی ایس ایل 

آخری 2 اوورز میں انور علی نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 6 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز 186 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل 55، روسو 44، انور علی 27 اور شین واٹسن 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سب سے مہنگے بولر محمد عامر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست ہے اور گلیڈی ایٹرز نے 4 میچ کھیلے ہیں اور سب میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز کو 4 میچز میں سے 3 میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Check Also

ورلڈکپ سے امریکا میں کرکٹ کو دوبارہ مقبولیت ملے گی، امریکی قونصل جنرل

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کونراڈ ٹریبل کا کہنا ہے کہ امریکا میں پہلی بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *