Home / جاگو دنیا / ماسکو کی میزبانی میں افغان امن عمل کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کے مذاکرات

ماسکو کی میزبانی میں افغان امن عمل کیلئے افغان اور طالبان رہنماؤں کے مذاکرات

ماسکو: افغانستان میں امن عمل سے متعلق مذاکرات کے لیے روس میں افغان اور طالبان رہنماؤں کی ملاقات ہوئی اور آج مسلسل دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان رہنماؤں کے گروپ کی سربراہی سابق صدر حامد کرزئی اور طالبان وفد کی سربراہی ملا عبد الغنی برادر کررہے ہیں۔

طالبان نے افغان امن کے لیے غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا کو لازمی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ماسکو میں اس سے قبل بھی افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا

Check Also

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *