Home / جاگو صحت / کھجور ۔کئی امراض کا خاتمہ

کھجور ۔کئی امراض کا خاتمہ

سویرافلک
کھجور ایک ایسی منفرد غذا ہے،جس میں وہ تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں،جو ہمارے جسم میں توانائی کا ذخیرہ کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔رمضان المبارک میں کھجور سے روزہ کھولنا اسی لیے دیگر غذاؤں کے مقابلے میں مفید قرار دیا گیا ہے کہ یہ دن بھر کی ضائع شدہ توانائی کو فوری طور پر بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کھجور ایک پھل ہے،جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا ہے ۔

یہ انبیا اور صالحین کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے۔پکے ہوئے تازہ پھل کو کھجور،جب کہ خشک کو چھوا را کہتے ہیں۔
کھجور میں نشاستہ(کاربوہائیڈریٹ)،فولاد،پوٹاشےئم،کیلسےئم،فاسفورس اور حیاتین ب اور ج(وٹامنزبی اور سی)وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

Check Also

رات کے وقت زیادہ کیلشیم لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے، تحقیق

ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *