Home / جاگو کھیل / انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ، گیل کا بلا آج بھی نہ چلا

انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ، گیل کا بلا آج بھی نہ چلا

لندن: کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈین اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

ایون لیوس دو جب کہ شائے ہوپ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ کرس گیل بھی 36 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔

انگلینڈ ورلڈ کپ تو کبھی نہ جیت سکا مگر ورلڈکپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز سے کبھی نہیں ہارا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ انگلش ٹیم بھی 3 میچز میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرچکی ہے۔

اس ہفتے لندن کا موسم میچ کے حوالے سے بہت خراب رہا، بارش کے باعث میچ بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں، امید ہے کہ آج کا میچ بارش سے متاثر نہیں ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم:

کپتان این مورگن کی قیادت میں ممکنہ انگلش ٹیم جیسن رائے، جونی بیرسٹرو، جوئے روٹ، جوس بٹلر، بین اسٹروکس، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ اور معین علی پر مشتمل ہوگی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم:

ویسٹ انڈین ممکنہ ٹیم کرس گیل، شائے ہوپ، شمرون ہیٹمیر، نکولس پورن،  کپتان جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹرل، ایون لیوس اور آندرے رسل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل بشکریہ کرک انفو

پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے

Check Also

کراچی: 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز

کراچی میں 16ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے آغاز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *