Home / جاگو کھیل / عماد وسیم اب بھی سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پُرامید

عماد وسیم اب بھی سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پُرامید

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔ 

مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید کا دامن نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقا کیخلاف اگر مومینٹم مل گیا اور اگلے چار میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے نتائج تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں لیکن اپنی کارکردگی پر اپنا ہی کنٹرول ہے اور اگر اچھی کارکردگی دکھا کر، بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *