Home / جاگو کھیل / بنگلادیش سے مقابلہ: شاہین آج مکمل آرام کریں گے

بنگلادیش سے مقابلہ: شاہین آج مکمل آرام کریں گے

لندن: ورلڈ کپ میں افغانستان کو زبردست شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج مکمل ڈے آف یعنی آرام کا دن دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لیڈز سے لندن پہنچی اور آج  مکمل آرام کر رہی ہے، ٹیم مینجمنٹ ذرائع  کے مطابق کھلاڑیوں کو آج مکمل آرام کا موقع دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ریلیکس رہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ بنگلادیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلے گا جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بیٹنگ کرنے کی وجہ سے ہاتھ میں تکلیف زیادہ بڑھی تھی ان کی انجری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض پہلے کی نسبت کم تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو محنت تو لازمی کرنا ہے، بنگلا دیش سے میچ میں کتنا ہی مشکل ٹارگٹ ہو پورا تو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم دعاؤں سے ہی یہاں تک پہنچی ہے ورنہ کب کی فارغ ہو جاتی۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *