Home / جاگو کھیل / پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

 اسلام آباد: 

پاکستانی ارکان اسمبلی کی کرکٹ ٹیم پارلیمانی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی پارلیمنٹرینزکرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئی۔ اراکین پارلیمنٹ، کوچ اور دیگرآفیشلزاسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ نہ جیت سکی تو پارلیمنٹیرنز ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ٹیم کے کوچ ایازاکبرکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینزورلڈ کپ میں بہترنتائج کیلئے پرامید ہیں، ان کی فٹنس اورتکنیک کو بہتر بنانے پرتوجہ دی، ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس میچزمیں حصہ لیں گے۔ اراکین پارلیمنٹ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ہم نے اپنی تکنیکی صلاحیتیوں کوبہتربنایا، پوری ٹیم فٹ ہے، ورلڈ کپ میں ایک اچھی پرفارمنس دیکھنے کوملے گی۔

واضح رہے کہ پارلیمانی ورلڈ کپ 8 جولائی سے 15 جولائی تک برطانیہ میں منعقد ہوگا جس میں  پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، برطانیہ، آسٹریلیا، افغانستان اور نیوزی لینڈ کے پارلیمانی اراکین شرکت کریں گے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *