Home / جاگو پاکستان / کراچی پولیس کا اسنیپ چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی پولیس کا اسنیپ چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کا طریقے کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی اسنیپ چیکنگ کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کیا ہے جس کی منظوری آئی جی سندھ کی جانب سے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے لیے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ایک ضلع میں 15 جب کہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ ہوں گے۔

پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، کراچی پولیس چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ ایک اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 3 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہوں گے اس کے علاوہ 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹس پر ایک ایک لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2اہلکاروں کو پاکٹ کیمرہ بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے آلات سے لیس ایک خصوصی ٹیم بھی ہوگی۔

کراچی پولیس چیف منصوبے سے متعلق بجٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے

Check Also

گجرات: پولیس اہلکاروں کی ’چھیڑ چھاڑ‘ پر خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

گجرات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ چھیڑ خانی پر خواجہ سراؤں نے تھانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *