Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس بک میسنجر میں اب پائیں اسٹار وار اسٹیکر

فیس بک میسنجر میں اب پائیں اسٹار وار اسٹیکر

سان فرانسسکو: 

فیس بک میسنجر میں کال کے دوران اب آپ دوستوں کو اسٹار وار پس منظر کے آگمینٹڈ ریئلٹی کے بصری اثرات اور اسٹیکر بھی دکھاسکتے ہیں۔ اس کا اجرا کیا جاچکا ہے اور اب اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مشہور فلم سیریز اسٹار وار کی نئی فلم ’ دی رائز آف اسکائی واکر‘ اگلے ہفتے پیش کی جارہی ہے جس کے موقع پر فیس بک نے میسنجر اسٹار وار کے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے آے آر اثرات شامل کیے ہیں جو ویڈیو کالز کی صورت میں میسنجر اسٹوریز کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ انہیں فیس بک اسٹوریز میں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں پھر اسٹوری محفوظ کرکے آپ اسے انسٹا گرام پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

اسٹار وار فلم کے دلچسپ اے آر افیکٹس دیکھنے والے کو حیران کردیں گے۔ ایسا ہی ایک بصری اثر لائٹ اسپیڈ ایفیکٹ بھی ہے جس میں آپ خود کو کہکشاؤں میں تیرتے ہوئے پاتے ہیں۔ دوسری جانب کاک پٹ افیکٹ ہے جس میں آپ کسی خلائی جہاز میں ہیلمٹ پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح آپ ڈارک اور لائٹ افیکٹ بھی شامل کرسکتے ہیں۔

فیس بک نے فلم کی ریلیز پر نئی ایموجی، اسٹیکرز اور ستاروں بھرا پس منظر (بیک گراؤنڈ) بھی تیار کیا ہے جسے میسج تھریڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام افیکٹس کی تیاری میں ڈزنی نے بھی باقاعدہ حصہ لیا ہے۔ مغربی ممالک میں اسٹار وار چیٹ تھیم بہت مقبول ہورہی ہے۔

Check Also

اہم سنگِ میل، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ

چین کے تعاون سے پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *