Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’پاکستانی مردوں نے گالیاں دیں، دھکے دیے اور کچھ نے تو مارا بھی‘

’پاکستانی مردوں نے گالیاں دیں، دھکے دیے اور کچھ نے تو مارا بھی‘

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی حریم شاہ نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا تھا کہ انہیں ایک ایونٹ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور اب انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی جس میں وہ دبئی کے ایک مال میں موجود ہیں۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دبئی کے ایک مال کی افتتاحی تقریب میں مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا اسٹار کی اس ویڈیو میں ان کے ارد گرد بڑی تعداد میں مرد موجود ہیں جو ایک دوسرے کو دھکے دیتے نظر آئے۔

اپنی اس نئی ویڈیو میں حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ ’متعدد پاکستانی مردوں نے مجھے گالیاں دی، دھکے دیے، اور کچھ نے تو مجھے مارا بھی‘۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے ساتھ سوال بھی کیا کہ ’کیا اس طرح عورت کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے؟‘

مزید پڑھیں: ‘مجمع میں لوگوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا’

البتہ یہ اب تک واضح نہیں ہوپایا کہ رواں ماہ کے آغاز میں حریم شاہ نے جو ویڈیو شیئر کی تھی وہ اس ہی ایونٹ کی تھی یا کسی اور کی۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہیں ایونٹ کے دوران ایک شخص نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگانے کی کوشش کی تھی۔

حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس کے بعد حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

Check Also

حنا خان پہلی کیموتھراپی سے قبل کہاں تھی؟

بھارتی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ حنا خان، ان دنوں کینسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *