Home / جاگو دنیا / سابق برطانوی حسینہ کو داعش کی مدد کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

سابق برطانوی حسینہ کو داعش کی مدد کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

برطانیہ کے شہر لیور پول سے کم عمری میں حسن کا مقابلہ جیتنے والی سابق دوشیزہ کو شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کی مالی مدد کرنے اور اس تنظیم کے جنگجو سے شادی رچانے کے الزام میں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

سابق حسینہ 21 سالہ امانی نور کو برطانوی پولیس نے گرفتاری کے بعد 2 ہفتے قبل عدالت میں پیش کیا تھا اور گزشتہ ہفتے ان پر داعش جنگجو سے شادی کرنے اور شدت پسند تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے جیسے الزامات کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

امانی نور پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے دن داعش کے ایک جنگجو سے آن لائن شادی کی، جس سے امانی نور کے کچھ عرصہ قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے داعش کے جنگجو ’حکیم مائی لو‘ نامی شخص سے امانی نور نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر شادی کی تھی، برطانوی خاتون اور داعش جنگجو کا رابطہ بھی انٹرنیٹ پر ہوا تھا اور دونوں نے کبھی بھی ملاقات نہیں کی تھی، تاہم انٹرنیٹ پر تعلقات استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔

یہ بھی پرھیں: سابق برطانوی حسینہ پر داعش جنگجو سے شادی کرنے کا الزام

ان پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے داعش کو 35 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ہزار روپے سے زائد کی مالی معاونت بھی فراہم کی، تاہم انہوں نے اس الزام سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے داعش کی مالی معاونت نہیں کی بلکہ انہوں نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بچوں اور خواتین کے لیے خوراک خریدنے کے لیے پیسے فراہم کیے۔

امانی نور18 برس کی عمر میں مس ٹین منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: لور پول ایکو
امانی نور18 برس کی عمر میں مس ٹین منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: لور پول ایکو

گزشتہ ہفتے برطانوی عدالت کو امانی نور کیس میں آگاہی دی گئی تھی کہ پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے امانی نور ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

تاہم امانی نور نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کا داعش میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھیں۔

امانی نور نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ لور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب کو جاننے کا ارادہ کیا اور اسی لیے ہی انہوں نے داعش کے جنگجو سے آن لائن شادی کی تھی۔

تاہم اب عدالت نے انہیں داعش کی مالی مدد کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

امانی نور گزشتہ ہفتے والدہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں تھیں، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: پی اے ایجنسی
امانی نور گزشتہ ہفتے والدہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں تھیں، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا—فوٹو: پی اے ایجنسی

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 21 سالہ امانی نور کو 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالت نے امانی نور کو داعش کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے اکسانے والی برطانوی خاتون 28 سالہ وکٹوریا ویبسٹر کو بھی 17 ماہ کے لیے قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے وکٹوریا ویببسٹر سمیت امانی نور کو جیل بھیج دیا—فوٹو: برطانوی پولیس
عدالت نے وکٹوریا ویببسٹر سمیت امانی نور کو جیل بھیج دیا—فوٹو: برطانوی پولیس

وکٹوریا ویبسٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے ہی امانی نور کو داعش کو مالی مدد دینے کے لیے اکسایا اور خود امانی نور نے بھی عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے برطانوی خاتون کے کہنے کے بعد ہی رقم دی تھی، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے شام میں بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے رقم دی تھی۔

عدالت کی جانب سے شدت پسند تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد امانی نور اور ورکٹوریا ویبسٹر جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے عدالت میں رونا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ امانی نور 18 سال کی عمر میں ’مس ٹین لور پول‘ منتخب ہوئی تھیں اور ان کے تعلقات فٹ بالر شی اوگو سے بھی رہے ہیں۔

امانی نور کے فٹ بالر کے ساتھ تعلقات ’مس ٹین‘ منتخب ہونے سے قبل ہی تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد دونوں کے تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے جس کے بعد انہوں نے 20 سال کی عمر میں داعش کے جنگجو سے آن لائن شادی کرلی تھی۔

امانی نور نے 15 برس کی عمر میں ہی فٹ بالر شی اوگو سے تعلقات استوار کرلیے تھے—فوٹو: لور پول ایکو
امانی نور نے 15 برس کی عمر میں ہی فٹ بالر شی اوگو سے تعلقات استوار کرلیے تھے—فوٹو: لور پول ایکو

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *