Home / جاگو دنیا / 5 جنوری سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کی یاد دہانی کا دن

5 جنوری سلامتی کونسل کو کشمیر سے متعلق قرارداد پر عملدرآمد کی یاد دہانی کا دن

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ 

5 جنوری کو دنیا بھر میں موجود کشمیری اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو جائز حق ملنے اور جدوجہد آزادی کی کامیابی تک اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو 71 سال ہو گئے مگر افسوس کہ کشمیریوں کو اُن کا حق نہ مل سکا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین مصائب اور ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، سلامتی کونسل اپنے وعدے پورے کرے۔

Check Also

متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *