Home / جاگو کھیل / کرکٹ ایوارڈز ؛ جسپریت بمرا اور پونم یادیو نے میلہ لوٹ لیا

کرکٹ ایوارڈز ؛ جسپریت بمرا اور پونم یادیو نے میلہ لوٹ لیا

ممبئی: 

جسپریت بمرا اور پونم یادیو نے بھارتی کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، 26 سالہ فاسٹ بولر کو سیزن 2018-19 کے بہترین مرد کرکٹر تسلیم کرتے ہوئے ٹرافی دی گئی۔

اتوار کو سجی ایوارڈ تقریب میں پونم یادیو گذشتہ سیزن کی بہترین خاتون پلیئر قرار پائیں،کرس سری کانت اور انجم چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دیے گئے، دلیپ دوشی کو بی سی سی آئی کا خصوصی ایوارڈ ملا، چتیشور پجارا کا ٹیسٹ میں زیادہ رنزبنانے پراعزاز سے نوازا گیا،ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے جسپریت بمرا کی ستائش کی گئی، محدود اوورزمیں بھارتی ٹیم کا اولین انتخاب بنے رہنے والے بمرا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو جنوری 2018 میں کیا لیکن انھوں نے تمام فارمیٹس میں خود کو بہترین ثابت کردکھایا، وہ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزمیں اننگز میں5 یا زائد شکار کرنے والے پہلے ایشین بولر بنے، گزرے سیزن میں انھوں نے 12 ٹیسٹ میں 62 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

انھیں ٹرافی کے ہمراہ 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک بھی پیش کیا گیا، ون ڈے انٹرنیشنل میں زیادہ رنزبٹورنے والی خاتون کرکٹرسمرتی مندھانا اورکامیاب بولر جھولن گوسوامی کو بھی ایوارڈز دیے گئے، انٹرنیشنل میں بہترین نووارد کھلاڑی کا اعزازمایانک اگروال کے حصے میں آیا، اسی طرح شیفالی ورما بہترین خاتون ڈیبیو پلیئر قرار پائیں،ممبئی ٹیم کے شیوام دوبے اور دہلی کے نتیش رانا کو رنجی ٹرافی کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کے لالہ امرناتھ ایوارڈز دیے گئے، رنجی ٹرافی میں زیادہ رنز بنانے والے سکم کے ملند کمار اور زیادہ وکٹیں اڑانے والے بہار کے بولر آشوتوش امان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس کی ٹرافی وداربھا ٹیم کے حصے میں آئی۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *