Home / جاگو کھیل / اگر نتائج نہیں ملے تو گھبرانا نہیں چاہیے، مصباح الحق

اگر نتائج نہیں ملے تو گھبرانا نہیں چاہیے، مصباح الحق

لاہور: 

یف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں رزلٹ نہیں ملے تو گھبرانا نہیں چاہیے، اچھے نتائج ملیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو پاکستان میں سیریز کی مبارکباد دیتا ہوں، دو دن کی محنت سے ٹیم بنائی ہے محمد حفیظ ابھی بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرسکتا ہے جب کہ کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت ہرکھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں رزلٹ نہیں ملے تو گھبرانا نہیں چاہیے، اچھے نتائج ملیں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے بہتر سے بہتر کمبی نیشن بنالیں، پاکستان سپر لیگ کے بعد کافی جواب ملیں گے اور ٹیم کی ایک شیپ بنتی دکھائی دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا اور شاداب خان پر کام ہورہا ہے ، عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *