Home / جاگو کھیل / آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو پاکستان پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو پاکستان پہنچ گئے،اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

لاہور: 

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے۔

مانو سواہنے پاکستان پہنچ گئے، جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن بھی ساتھ ہیں، دونوں نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اوررات کو لاہور آگئے۔ جمعرات کو ان کی پی سی بی حکام سے ملاقات نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی۔

ترجمان بورڈکے مطابق مانو سواہنے کی میڈیا سے گفتگو پلان کا حصہ نہیں ہے،اس دورے کا مقصد 2023 کے بعد آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی پر مشاورت ہے۔

Check Also

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ ناٸلہ کیانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *