Home / جاگو کھیل / بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز بن سکتا ہے: رکی پونٹنگ

بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز بن سکتا ہے: رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔

2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے بابراعظم نے بہت ہی کم عرصے میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے انہیں پاکستان کا مسٹر کنسسٹنٹ بھی کہا جانے لگا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز بابراعظم ون ڈے میں 13 اور ٹیسٹ کرکٹ میں دو سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زائد ہے۔

دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

Ricky Ponting AO

@RickyPonting

I thought Babar was extremely impressive. Looks to have a lot of class and could well become one of the best batsmen in the world https://twitter.com/Fahaddd_1010/status/1221630652539265026 

Fahad Ahmad@Fahaddd_1010
Replying to @RickyPonting

How impressive was Babar Azam in the test series considering how badly New Zealand struggled?

282 people are talking about this

اپنے دور کے اسٹائلش بلے باز رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کو جواب دیا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس انہتائی متاثر کن رہی ہے، اس کی کلاس بہت زبردست ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بن سکتا ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *