Home / جاگو دنیا / اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس  نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

مشرق وسطیٰ کی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھسی اور نمازیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں۔

فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت بعد نمازیوں پر حملہ کیا۔

اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے۔

Check Also

برطانوی انتخابات: پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب

برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *