Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو پیغام

علی ظفر کا پی ایس ایل 5 کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو پیغام

گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دے دیا۔

گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا۔

Ali Zafar

@AliZafarsays

“Dear All,
As much as I am thankful for your love and support always, I would urge you all to remain equally appreciable towards efforts by all other artists. We are all one big family. So is PSL. It belongs to Pakistan and so does our music.” AZ

829 people are talking about this

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کا بے حد شکر گزار ہوں‘۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ تمام فنکاروں کی کاوشوں کی اتنی ہی حوصلہ افزائی کریں، ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں، پی ایس ایل اور ہماری موسیقی پاکستان سے ہے‘۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد سمیت پی ایس ایل 5 بھی لکھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانا ’تیار ہیں‘  ریلیز کیا گیا تھا جسے گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا جب کہ اس کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے۔

اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علی ظفر کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا، صارفین کا یہ کہنا تھا کہ اس بار پی ایس ایل 5 کا ترانا علی ظفر کو ہی گانا چاہیے تھا۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *