Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ماہرہ خان کا سردرد کس نے ٹھیک کیا؟

ماہرہ خان کا سردرد کس نے ٹھیک کیا؟

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو شدید سر درد کی تکلیف سے چھٹکارہ مل گیا۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے مداحوں سے اپنے سر درد سے نجات کے لیے دیسی نسخہ مانگا تھا۔

ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہیں دو دن سے سر میں شدید درد ہے جس کے لیے وہ ہر 4 سے 6 گھنٹے میں دوا لے رہی ہیں لیکن اس سے نجات نہیں مل رہی ہے۔

داکارہ نے سب سے پوچھا کہ کیا کوئی دیسی نسخہ یا کوئی اور طریقہ ہے جس سے سردرد سے چھٹکارا مل جائے؟

ماہرہ کے پوچھنے پر متعدد مداحوں نے ماہرہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سر درد سے نجات کے لیے مختلف مشورے دیے تھے۔

Mahira Khan

@TheMahiraKhan

It was really sweet for all of you to send me so much love and great remedies. I did a lot of what you all suggested so I’m not sure what worked 🙈Ama did dum on my head, I ate almonds, Black coffee, bananas, also did some steam etc 🙂 I’m better, thank you❣️

368 people are talking about this

تاہم اب ماہرہ خان نے مداحوں کو ایک نئی ٹوئٹ شیئر کرکے بتایا کہ ان کا سر درد دور ہوچکا ہے۔

ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ سب نے اتنی محبت کے ساتھ  بہترین دیسی نسخے بتائے، میں نے ان تجویز کردہ نسخوں میں سے بے شمار نسخے آزمائے لیکن میں یقینی طور پر  نہیں بتا سکتی کہ کون سا نسخہ کام آیا‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری امّی نے میرے سر پر دم بھی کیا، میں نے بادام، بلیک کافی اور کیلے کھانے کے ساتھ ساتھ بھاپ بھی لی تھی‘۔

سر درد سے نجات کا بتاتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ میں اب ٹھیک ہوں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب ٹوئٹر

ماہرہ خان کا سر درد ٹھیک ہونے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خوب تبصرے کیے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *