Home / جاگو بزنس / چینی کی درآمد کا فیصلہ، مقامی تھوک مارکیٹ میں نرخ گرگئے

چینی کی درآمد کا فیصلہ، مقامی تھوک مارکیٹ میں نرخ گرگئے

کراچی: 

 مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی تھوک مارکیٹ میں منگل کوچینی سستی ہو گئی۔

تھوک مارکیٹ میں چینی کے بڑے ڈیلر نے ایکسپریس کو بتایاکہ 100کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 300 روپے گھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 7800 سے کم ہوکر 7500روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح سے تھوک سطح پر فی کلوگرام چینی کی قیمت3روپے کی کمی سے75روپے کی سطح پرآگئی۔

Check Also

نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *