Home / جاگو بزنس / موڈیز کی رپورٹ میں پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار

موڈیز کی رپورٹ میں پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار

اسلام آباد: 

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے۔

‏عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کا آوٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے اس ضمن میں موڈیز انٹرنیشنل نے پاکستانی بینکوں پر رپورٹ جاری کردی ہے جس میں موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا جب کہ پاکستانی بینکوں کی ڈپازٹس اورلکیوڈیٹی کی صورت حال بھی بہتر ہے۔

‏رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‏پاکستانی بینکوں نے بڑی مقدارمیں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، پاکستانی بینکوں میں آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہورہی ہیں اور پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورت حال بھی بہتر ہے، ‏پاکستانی بینکوں کے منافع میں اضافہ متوقع ہے تاہم یہ ماضی کے منافع سے کم ہوگا۔

Check Also

نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *