Home / جاگو کھیل / ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، اظہر علی

ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، اظہر علی

راولپنڈی: 

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے ہر پاکستانی خوش ہے اور ٹیسٹ چیمئپین شپ کیلیے ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی  اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ  محمد عامر اور وہاب ریاض کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صورت میں اچھے باولرز مل گئے ہیں ان فاسٹ باولر کو دیکھ کر نئے باولر کوحوصلہ ملے گا، اسپنر ماضی میں وکٹ لیتے ہیں لیکن فاسٹ باولر زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں یاسر شاہ سے لوگوں کی توقعات زیادہ تھیں، وہ ہمارے چیمپین باولر ہے تاہم یہاں اسپنر کے لیے زیادہ ماحول نہیں تھا اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو ہر ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے،

اظہر علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ٹیسٹ چیمئپین شپ کے تمام میچز میں کامیابی ملے،  نیوزی لینڈ میں جیتنا اصل مقصد ہے، ہوم کنڈیشن کا ہر ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، کچھ عرصے سے ہماری بیٹنگ بہتر چل رہی ہے، بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن جیت کا کریڈٹ باولر کو جاتا ہے، نسیم شاہ کو ہیڑک کو انجوائے کیا، شائقین بھی لطف اندوز ہوئے۔

فواد عالم کو پلینگ الیون میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف اگلے میچ میں وکٹ کے حساب سے سلیکشن کریں گے اور جو ٹیم کے لئے اچھا ثابت ہوگا، اسی کو کھلایا جائے گا، حارث سہیل بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کرتا ہے اس لیے اس کو کھلایا۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *