Home / جاگو کھیل / انڈر 19 ٹیم: اعجاز احمد کام جاری رکھنے پر مُصر

انڈر 19 ٹیم: اعجاز احمد کام جاری رکھنے پر مُصر

لاہور: 

جونیئر ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود ہیڈکوچ اعجاز احمد کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، نتائج میں بہتری کیلیے وقت مانگ لیا۔

جونیئر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں مات کھانے والے قومی انڈر 19ٹیم کے  ہیڈکوچ اعجاز احمد نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، تمام میچز جیتے، سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف بڑا معرکہ تھا،کھلاڑی پریشر میں آگئے، ان کو بہت سمجھایا تھا کہ ایک عام میچ کی طرح کھیلیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہنمائی کرسکتا ہوں،خود پیڈ باندھ کر نہیں کھیل سکتا، بنگلادیش کیخلاف میچ بارش کی نذرنہ ہوتا تو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوتا،حیدر اور روحیل نذیر میری توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں دے سکے، ایسا کرکٹ میں ہوجاتا ہے، درست سمت میں گامزن ہے، میری کوچنگ میں ٹیم گزشتہ 6 ماہ میں صرف ایک میچ ہاری ہے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ خامیاں نظر میں ہیں، معلوم ہے کہ ٹیم کو کہاں لیکر جانا ہے، اس کیلیے مجھے کام کرنے کیلیے تھوڑا وقت دینا ہوگا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جگہ قاسم اکرم اور حارث قومی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں، پی سی بی سے 4 ماہ کے کیمپ کی درخواست کی ہے،غیرملکی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے تسلسل کیساتھ غیر ملکی ٹورز کا بھی اہتمام کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوئی، خوش ہوں کہ انھوں نے سینئر ٹیم کیلیے اچھا پرفارم کیا، کم عمری میں فلیٹ وکٹ پر ہیٹ ٹرک بہت بڑا اعزاز ہے۔

Check Also

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *