پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حرا مانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی مقبولیت کے بعد مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
ویسے جہاں اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خوف بڑھ رہا ہے، وہیں لوگوں کو یہ بھی ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ غیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اپنی حفاظت کریں۔
البتہ ہمارے ان ستاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دیکھا جائے تو یہ بھی اس خطرناک وقت میں اپنا خیال ضرور رکھ رہے ہیں۔
تینوں اداکار ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہنے نظر آئے اور امید ہے کہ مسلسل ہاتھ بھی دھو رہے ہوں گے۔
تاہم اداکارہ حرا مانی اس مکمل صورتحال میں مداحوں کو کچھ اور ہی پیغام دیتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز کی سیریز شیئر کی جس میں وہ چند دوستوں کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں سخت کرفیو لگا ہوا ہے، تمام بڑے برانڈز بند ہیں، سڑکیں خالی ہیں، میں یہاں فرسٹ کالونی نامی ایک مال میں گئی اور وہاں جنتے بھی پاکستانی لوگ تھے اور سیلز گرلز وہ موجود تھی اور سارے گورے چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے، تو ہمارے گورے بہت ڈرپوک نکلے‘۔
تاہم اداکارہ کو ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’حرا مانی ایسا ظاہر کرنا بند کریں جیسے آپ کو کوئی معلومات نہیں، آپ کو بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں، آپ مالز میں گھومنا چاہتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ آپ بہادر ہیں، تو ٹھیک ہے، لیکن اس کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کرنا بند کریں اور یہ پیغام دینا بند کریں کہ ایسا کرنا ٹھیک ہے، کیوں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے‘۔
I would want to knock some sense in Hira Mani to stop acting so ignorant, you’ve a great following and people look upto you. You want to visit the malls and think you’re daring, do it. Stop recording it and give a message out there that ITS OKAY cause ITS NOT OKAY.
حال ہی میں اداکارہ نے کورونا کے لیے ایک گانا بھی بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔
Wahaa #HiraMani ! #HiraMani dedicated this song to #CoronaVirus
#coronovirusmemes #CoronaVirusPakistan #Hiramani #Sundayfunday #sunday #Familyday #PhupoBuzz #PhupoTheGossipQueen
جہاں دنیا بھر میں نامور شخصیات مداحوں کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بتائی ہدایات پر عمل کرنے کا پیغام دے رہی ہیں وہیں حرا مانی اپنے اس پیغام سے مداحوں کو گمراہ کررہی ہیں۔
پاکستانی شائقین کو چاہیے کہ وہ حرا مانی کی اس ویڈیو کو نظر انداز کریں اور اداکارہ ماہرہ خان کی اس ٹوئٹ پر فوکس کریں جس میں وہ عوام کو گھروں میں رہنے کا پیغام دیتی نظر آئیں۔
Reminder- please practise social isolation as much as possible. This is important. You can save the virus from spreading and save lives.
And wash your hands
Hoping and praying for the world to get better, inshAllah. #CoronavirusOutbreak #coronavirusinpakistan
خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 29 فروری کو سامنے آیا تھا اور گزشتہ 15 دن میں وہاں کورونا کیسز کی تعداد یورپ کے بعد تیزی سے بڑھی ہے، جس کے بعد امریکی صدر نے جہاں ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، وہیں وائرس سے بچنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم دعا کا دن منانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
امریکا نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پروازیں منسوخ کردی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے کئی میوزک فیسٹیول، کھیلوں کے مقابلے، صحت اور کاروبار سے متعلق سیمینار اور فلموں کی نمائش بھی منسوخ کی گئی ہے۔
کورونا وائرس نے محض 18 دن میں ہی امریکا کی تمام ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وہاں پر 18 مارچ کی صبح تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 249 ہوچکی ہے۔