Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’’دانش‘‘ کے کردار کیلئے پیسے مانگے تھے اسلیے مجھے کردار نہیں دیاگیا، فیروز خان

’’دانش‘‘ کے کردار کیلئے پیسے مانگے تھے اسلیے مجھے کردار نہیں دیاگیا، فیروز خان

کراچی: سابق اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں انہوں نے دانش کاکردار اداکرنے کے لیے پیسے مانگے تھے جس کی وجہ سے انہیں یہ کردار نہیں دیا گیا۔

اداکار ہمایوں سعید اور مصنف خلیل الرحمان قمر کے کیریئر کے سب سے کامیاب ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑے، وہیں یہ تنازعات کی زد میں بھی رہا اور  اب بھی مسلسل تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔ پہلے اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا تھا یہ ڈراما انہیں آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے ٹھکرادیا اور اب فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ انہیں آفر ہوا تھا لیکن جب انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کے پیسے مانگے تو انہیں ’’دانش‘‘کا کردار کرنے نہیں دیا گیا۔

فیروز خان حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے کہنے پر خلیل الرحمان قمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ سے باہر نکلیں۔فیروز خان نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کہا کہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لوگ انہیں کام کے سلسلے میں فون کرتے ہیں اور شاید میں نے انہیں کبھی ان کے اسکرپٹ پر کام کرنے کے لیے فون نہیں کیا۔

میزبان نے پوچھا ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ پہلے آپ کرنے والے تھے؟ جس پر فیروز خان نے کہا جی مجھے ڈرامے کا مرکزی ’’دانش‘‘کا رول آفر ہوا تھا جسے ہمایوں سعید نے ادا کیا ہے۔ میزبان نے پوچھا تو آپ نے یہ کردار کیوں نہیں کیا جس پر فیروز خان نے کہا میں نے یہ کردار ادا کرنے کے پیسے مانگے تھے۔

میزبان نے کہا توکیا ہمایوں سعید نے مفت میں کام کیا تھا؟ جس پر فیروز خان نے کہا ہمایوں سعید کی وہ اپنی پروڈکشن تھی تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس طرح کیا۔ لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب میں نے پیسے مانگے تو خلیل صاحب کو یہ اچھا نہیں لگا ہوگا کہ کوئی اداکار ان کی اسکرپٹ کے لیے پیسے مانگ رہا ہے۔

فیروز خان کی اس بات پر میزبان نے کہا اچھا تو کیا باقی اداکار مفت میں کام کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں فیروز خان نے کہا مجھے نہیں پتہ لیکن جس طرح خلیل صاحب دعویٰ کررہے ہیں کہ اداکار میرے اسکرپٹ میں کام کرنے کے لیے مجھے فون کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے وہ اداکار مفت میں کام کرتے ہوں گے۔ تاہم جب میں نے ڈرامے میں پیسے مانگے تو انہوں نےمنع کردیا، جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *