Home / تازہ ترین خبر / جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن ڈیلس اور سادو کی جانب سے ہیوسٹن، یلولس اور بیڈ فورٹ شہر کےعملہ کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے میڈیکل پی پی ای کا عطیہ۔

جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن ڈیلس اور سادو کی جانب سے ہیوسٹن، یلولس اور بیڈ فورٹ شہر کےعملہ کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے میڈیکل پی پی ای کا عطیہ۔

جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن ڈیلس کی جانب سے ہیوسٹن، یلولس اور بیڈ فورٹ شہر کےعملہکیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے میڈیکل پی پی ای کا عطیہ۔

ہیوسٹن (اسٹاف رپورٹر ) ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریسی واچ  (سادو) کے صدر جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشنکے نائب صدر امیر مکھانی اور کمیونٹی  نیوز پیپر جاگو ٹائمز کے سی ای او  ایڈیڑ انچیف راجہزاہد اختر خانزادہ نے  سٹی آف ہیوسٹن کے زیر انتظام کام کرنے والے عملہ کے اراکین کو کرونا سےبچاؤ کے لیے میڈیکل پی پی ای جسمیں ہاتھوں میں پہننے کے دستانے ، جراثیم پروف فل باڈی سوٹ، لیزر تھرمامیٹر،  ہینڈ سینٹائزر، وائپس، اور دیگر سامان شامل ہے  وہ پاکستان سینٹر  میں واقع  پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کے رضاکاروں کے حوالے کیا مذکورہ تمام سپلائیز ہیوسٹن کے میئرسیلویسٹر ٹرنر کے حوالے کی جائیں گیں جوکہ سٹی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے پولیساہلکاروں سمیت  دیگر شعبوں کے اراکین کو کرونا سے بچاؤ کیلیئے انتہائی مددگار ثابت ہونگی،جبکہ اخبار کی  جانب سے ڈیلس فورٹ ورتھ کے شہروں یولس سٹی اور بیڈفورٹ سٹی کے پولیسچیف کو بھی پی پی ای کے یہ عطیات دیئے گئے۔ اس موقع پر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ ہیوسٹنمیں قائم یہ الائنس بہت ہی اچھا کام کر رہا ہے جو کہ دیگر تنظیوں کیلئے بھی ایک قابل مثل ہےانہوں نے کہا کہ میڈیکل سپلائی کی امریکہ بھر میں کمی واقع ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہمیںجو بھی ملے وہ سپلائیز عملہ کے اراکین کو ضرور میسر ہوں جوکہ اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئےکمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے مخیر افراد کو بھی چاہیئے کہوہ اس کار خیر میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ جبکہ رمضان شریف بھی آنے والا ہےاور کئی افرادروزگار سے بھی محروم  ہوچکے ہیں تو اسلیئے ہمیں انکی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی انہوں نے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر الائنس کے کوارڈینیٹر اور ہیوسٹن کراچی سسٹرسٹی کے صدر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ آج سے تین سال پہلے جب یہاں پر ہیری کیین کے ذریعہسیلاب اور تباہی آئی تو ڈیلس کی ٹیم  دوسرے دن امدادی ٹرک لے کر پہنچی  آج پھر آپ لوگمیڈیکل سپلائی کا سامان لیکر یہاں آئے ہیں  جوکہ انتہائی قابل تعریف اقدام ہے۔ سعید شیخ نےمزید کہا کہ آفیس آف پاکستان قونصلیٹ جرنل سمیت  الائنس فار ریلیف ڈیزاسٹر پاکستانایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی اور دیگر  تمام ادارے ملکر ایک پلیٹفارم سے کام کررہے ہیں  پاکستان سینٹر کے اس ڈسٹریبوشن سینٹر میں جہاں ہم کمیونٹی میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کے سامان کی تقسیم  کررہےہیں وہاں اس الائینس کے پرچم تلے سٹی سمیت دیگر  اداروں جسمیں ہیلتھ کا شعبہ بھی شامل ہیںکو اہم مرچنڈائز جنکی کمی پورے امریکہ بھر میں ہے  وہ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہانکو کوئی کسی کمی کا سامنا نہ ہو،  انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری سامان ہے جو کہ ہممئیر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر کے حوالے کرینگے۔ اور یہ عطیہ سٹی ہیوسٹن  کی جانب سے پی پی ایڈونیشن ڈرائیو کے دوران دیا جائیگا جسمیں ہماری کمیونٹی کا بھی حصہ ہوگا۔ الائنس کی جانبسے فوڈ انچارج اور سابق صدر پی اے جی ایچ میاں نذیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان سنیٹر کمیونیٹیکا سینٹر ہے اور  یہ جو وبا پھیلی ہوئی ہے اسکے بعد ہم مسلسل یہاں کمیونٹی کی مدد کیلئے تمامسامان لیکر بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ  پاکستانی کمیونٹی کے سید جاوید انور کا کے مشکورہیں جنہوں نے اس کارخیر میں بڑا حصہ ڈالاہے  پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری اور الائنس فار ڈیزاسٹرریلیف کئی پاکستانی سماجی وفلاحی آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، جسکی سرپرستی پاکسستان کےقونصل جنرل ابرار ہاشمی کررہے ہیں جسمیں پاکستان سینٹر آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹن کراچیسسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہاؤس آف چیریٹی ، ابن سینا فاؤنڈیشن ، اسلامک سوسائٹی آفگریٹر ہیوسٹن ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا، فرینڈز آف کراچی، پاکستان چیمبر آف کامرس یوایس اے اور دیگر ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

Check Also

شہباز کے پاس کچھ نہیں، بہتری کیلئے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *