Home / جاگو پاکستان / وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط

وزیرخارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون پر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر معاملے پر توجہ دلائی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو 3 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کے کشمیر میں سکونت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اس عمل سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے، موجودہ عالمی وباء کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے، بھارت عالمی برادری کی کورونا وائرس کی طرف توجہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *