Home / جاگو ٹیکنالوجی / کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے17 ڈاکٹر اور عملہ بھی وائرس کا شکار

کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے17 ڈاکٹر اور عملہ بھی وائرس کا شکار

ملتان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹرز اور 2 نرسز سمیت دیگر اسٹاف بھی وائرس کا نشانہ بن گیا۔

کورونا کا علاج کرنے والے مسیحا خود وائرس کا شکار ہوگئے۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے والے 17 ڈاکٹر اور 2 نرسوں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ اب تک ڈھائی ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں، جن میں صرف 37 کی تصدیق ہوئی ہے۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ نزلہ کھانسی کے ہر مریض کا ٹیسٹ کرسکیں۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتراسپتال میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کو بروقت  مناسب حفاظتی آلات نہ دئیے گئے تو حالات مزید ابتر ہوجائیں گے۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *