Home / جاگو پاکستان / عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو کورونا کی 15 ہزار ٹیسٹ کٹس کا عطیہ

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کو کورونا کی 15 ہزار ٹیسٹ کٹس کا عطیہ

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے این ڈی ایم اے کو کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے لئے  15 پی سی آر مشینیں اور 15000 ٹیسٹ کٹس کا عطیہ کردیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ سامان کی وصولی تقریب سے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کے لئے  15 پی سی آر مشینیں اور 15000 ٹیسٹ کٹس دی ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کو مدد فراہم کی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ تمام حفاظتی سامان تیار کیا جا رہا ہے، ہم نے زمینی، سمندری اور ہوائی راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کی مؤثر چیکنگ کا نظام اختیار کیا، اس وقت ملک میں روزانہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجودہ ہے، کل ہی 6 لاکھ ٹیسٹنگ ری ایکشن پاکستان پہنچ چکے ہیں، ملک میں اس وقت 37 ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں اور مزید 25 لیب کو جلد فعال کردیا جائے گا جب کہ 100 موبائل لیبارٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *