Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / کورونا کو مسلمانوں سے جوڑنے پر مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برہم

کورونا کو مسلمانوں سے جوڑنے پر مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برہم

تمغہ امتیاز  حاصل  کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کورونا وائرس کو مسلمانوں کی سازش قرار دینے پر   بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ٹوئٹر پر برطانوی  اخبار دی گارجین کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں میں کورونا کے لیے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس مسلمانوں سے پھیل رہا ہے۔

اس مضمون پر پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب اس وقت پوری دنیا متحد ہو کر  ایک ہی دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے مگر ہمارے پڑوسی (بھارتی) اس وبا کو مزید نفرت  پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Just came across this article. When the world is uniting to fight against a common enemy,our neighbours are using this pandemic as a way of spewing further hatred & dividing ppl. Why do they discriminate when the virus doesn’t? This is Shameful! https://www.theguardian.com/world/2020/apr/13/coronavirus-conspiracy-theories-targeting-muslims-spread-in-india?CMP=Share_iOSApp_Other 

Coronavirus conspiracy theories targeting Muslims spread in India

Attacks and boycotts escalate amid false claims that Muslim group to blame for epidemic

theguardian.com

249 people are talking about this

مہوش حیات نے حیرانی کا تاثر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ جب وائرس حملہ کرنے میں کوئی تفریق نہیں کر رہا تو لوگ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ شرمناک بات ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں امن کے پھیلاؤ کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہوتیں۔

اس سے قبل بھی جب بھارت نے 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملہ کیا تھا تو  اس دوران بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر  بھارتی اسٹارز نے امن کے بجائے جنگ کو بڑھاوا دیا تھا جس پر مہوش حیات نے سب کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ بحیثیت نامور شخصیت آپ کو امن کا پرچار کرنا چاہیے۔

Check Also

لڑکی کو محبت نہیں سیکیورٹی اور لگژری چاہیے ہوتی ہے: آغا علی

پاکستانی معروف اداکار، میزبان، ماڈل و گلوکار آغاز نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *