Home / جاگو پاکستان / وزیر اعظم کی تشکیل کردہ تھنک ٹینک کی پالیسی شرح، تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیشکش

وزیر اعظم کی تشکیل کردہ تھنک ٹینک کی پالیسی شرح، تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیشکش

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل کردہ تھنک ٹینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت کا فائدہ عوام کو دیتے ہوئے پالیسی شرح میں کمی اور بحران کے خطرے کے پیش نظر معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بینکوں کو مزید لیکوئڈٹی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

وزیر اعظم کی جانب سے حال ہی میں کورونا وائرس سے متعلق معاشی مشکلات اور خدشات پر تھنک ٹینک تشکیل دیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے تھنک ٹینک کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی۔

گروپ کے اراکین نے بیرون ملک سے رقم کی آمد کے فروغ، زراعت کے شعبے میں فنانسنگ اور چھوٹے کسانوں کی جانب سے وقت پر فصل اور سبزیوں کی کٹائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بڑے کاروباروں اور برآمد کنندگان کے لیے بیل آؤٹ پیکج اور صارفین کو آئندہ 2 سالوں تک اخراجات کے فروغ دینے کے لیے اشیا پر جی ایس ٹی کو 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد تک کرنے پر بھی بحث کی۔

کارروائی کے دوران سیکریٹری خزانہ نے سکڑتی معیشت میں اعلی ریونیو اہداف کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رکاوٹوں کو نمایاں کیا۔

وزارت خزانہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تفصیلی مشاورت کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

تھنک ٹینک نے پالیسی مداخلت کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کی جن میں مالیاتی اور بینکاری کے شعبے مالی معاملات اور عوامی مالیات سماجی تحفظ، ایس ایم ایز اور بڑے کاروبار، اشیائے خوردونوش، صحت عامہ کے چیلنجز کے علاوہ نجی شعبے اور غیر سرکاری تنظیموں کے کردار شامل ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے تھنک ٹینک کے اراکین کو بتایا کہ جی 20 فورم کے ذریعے اعلان کردہ قرض ریلیف پیکیج کے تحت ایک سال کے لیے ایک ارب 80 کروڑ قرض موخر کرنے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے۔

تھنک ٹینک کے ماہرین اقتصادیات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو ڈیزائن کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مضبوط زراعت کے لیے مالی معاونت کے منصوبوں کو تیار کرنے کے علاوہ مزدوروں سے وابستہ منصوبوں کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

شوکت ترین، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر اعجاز نبی، سلطان علی علانا، عارف حبیب اور ڈاکٹر وقار مسعود جیسے معروف ماہرین اور ماہر معاشیات کے علاوہ سیکریٹری برائے خزانہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد بھی اس کا حصہ ہیں۔

Check Also

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *