Home / جاگو پکوان / کورونا لاک ڈاؤن: افطاری میں گھر کا بنا تربوز کا شربت پی لیں

کورونا لاک ڈاؤن: افطاری میں گھر کا بنا تربوز کا شربت پی لیں

گرمی کے موسم میں ویسے تو ہر جگہ تربوز کے شربت کے اسٹالز نظر آتے تھے تاہم کورونا وائرس کی باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب یہ اسٹالز بھی کم تعداد میں لگ رہے ہیں اور لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بازار کے کھانے پینے سے گریز کررہے ہیں۔

رمضان کے دوران بھی لوگ افطاری کے وقت ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کا شربت پینا پسند کرتے ہیں اور کیوں کہ آج کل تربوز کا موسم بھی ہے تو یقیناً بہت سے لوگوں کا اس گرمی میں تربوز کا شربت پینے کا دل بھی کررہا ہوگا۔

تربوز کو ٹھنڈا کرکے کھانا اسے زیادہ مزیدار بنا دیتا ہے، تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ شربت بنا کر بھی لیا جاسکتا ہے۔

رمضان میں افطار کے لیے اپنے گھر والوں کے سامنے ٹھنڈا ٹھنڈا تربوز کا شربت پیش کریں، اور اس کی نہایت آسان ترکیب یہاں دی گئی ہے:

تربوز کا شربت

اجزاء:

  • تربوز
  • کالا نمک
  • چینی
  • لیموں کا رس
  • برف

ترکیب:

تربوز کے ٹکڑے کرلیں، اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈال دیں، اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کرلیں۔

بعد ازاں اس شربت کو گرائنڈر سے نکال کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہوجائے۔

اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، مزید ذائقہ بڑھانے کے لیے اپنے حساب سے لیموں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس گرمی میں افطار کے موقع پر مزیدار تربوز کا شربت گھر والوں کو پیش کریں۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *