Home / جاگو پکوان / اسپرنگ رولز

اسپرنگ رولز


چکن اسپرنگ رولز بہترین اسنیکس ہیں ان کو چکن کے ساتھ چیز اور کٹی ہوئی سبزیوں سے بھر کر فرائی کیا گیا ہے تاکہ ان کا بہترین ذائقہ آپ کو ملے۔ رمضان المبارک کے دوران افطاری کے لئے بہترین ہیں، مزے دار اسپرنگ رولز کو مہمانوں کے لئے بنائیں یا اپنے پیاروں کو چٹنی کے ساتھ کھلائیں۔

 اجزاء

    • تیلچارسےپانچ کھانےکے چمچ
    • چکن، اُبلی ہوئیایک پائو
    • بند گوبھی کٹی ہوئیآدھی
    • گاجراچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • شملہ مرچ کٹی ہوئیآدھی
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساسایک کھانے کا چمچ
    • ہری پیاز، کٹی ہوئیایک عدد
    • ہری مرچیںکٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواآدھی گٹھی
    • موزریلا چیزدوسو گرام
    • میدہایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسب ضرورت
    • رول پٹیحسب ضرورت
  • ترکیب

    • ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ابلی ہوئی چکن، کٹی ہوئی بند گوبھی، گاجر، شملہ مرچ، نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
    • اب اس میں سویا ساس، ہری پیاز، ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
    • اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
    • اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنا لیں۔
    • اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیز رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔ تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔
    • اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن برائون ہونے پر کڑاھی سے نکال لیں۔
    • گرم اور مزے دار چکن اسپرنگ رولز تیار ہیں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *