Home / جاگو پکوان / چکن شاشلک

چکن شاشلک


چکن شاشلک ایک تیکھی اور مرچیلی مزے دار ڈش ہے جو سیخ میں لگی مرغی کی بوٹیوں اور شملہ مرچ کے ٹکڑوں کو میرینیٹ کرکے بنائی جاتی ہے۔ اسے خستہ کرنے کے لئے بھنی ہوئی پیاز اور ٹماٹر بھی ساتھ میں ڈالے جاتے ہیں۔ اسے مسالے دار آمیزے کی شکل میں بھی پکایا جاسکتا تاہم اس کا بہترین لطف کشید کرنے کے لئے انگیٹھی پر بھون کر تڑکے والے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

 اجزاء

    • مرغی کی بوٹیاں، بغیر ھڈی کےایک کلو گرام
    • کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • برائون شوگرایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساسایک کھانے کا چمچ
    • چکن پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • سرخ مرچ کُٹی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • پسی ہوئی کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • اوئسٹر ساسایک کھانے کا چمچ
    • سفید سرکہایک کھانے کا چمچ
    • لال شملہ مرچ، کٹی ہوئیایک عدد
    • زرد شملہ مرچ کٹی ہوئیایک عدد
    • شملہ مرچ کٹی ہوئیایک عدد
    • پیاز کٹی ہوئیایک عدد
    • تیلحسبِ ضرورت اچھی طرح تلنے کے لئے
    • بانس کی سیخیں10 سے 15 عدد

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مرغی کی بوٹیاں ڈالیں، اس پر کالی مرچ، برائون شوگر، سویا ساس، چکن پائوڈر، لال مرچ کُٹی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، اوئسٹر ساس، سفید سرکہ چھڑک کر اچھی طرح ملائیں تاکہ بوٹیوں پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔
  • بوٹیوں اور آمیزے کو اچھی طرح یکجان کرنے کے بعد ایک گھنٹے کے لئے میرنیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب تینوں طرح کی شملہ مرچ اور پیاز کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنائیں اور اسی پیالے میں رکھ لیں تاکہ انہیں سیخوں میں پرویا جاسکے۔
  • اب مرغی کی بوٹی کو سیخ میں پروئیں اس کے بعد پیلی شملہ مرچ اس کے بعد پیاز پھر لال اور ہری شملہ مرچ کے ٹکڑے سیخ میں پرو لیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور سیخوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔ ہر سائیڈ کو 6 منٹ تک تلیں اور گولڈن برائون کرلیں۔
  • مزے دار چکن شاشلک تیار ہے۔

Check Also

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *