Home / جاگو صحت / امریکی ماہرین نے شہریوں کو ہینڈسینیٹائزرز کے حوالے سے خبردار کر دیا

امریکی ماہرین نے شہریوں کو ہینڈسینیٹائزرز کے حوالے سے خبردار کر دیا

امریکی ماہرین نے ہینڈسینیٹائزرز کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہینڈسینیٹائزرز کی تیاری میں 60 فیصد خاص قسم کے کیمیائی مادے کا استعمال ہوتا ہے جو آتش بازی کے دوران آتشزدگی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ آتش بازی یا کسی آگ کے سامنے ہینڈسینیٹائزرز کا استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ بھیانک ثابت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی شہریوں نے آئندہ ویک اینڈ کو یادگار بنانے کے لیے آتشبازی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ہی وجہ سے ماہرین اور محکمہ فائر فائٹرز نے بھی متنبہ کیا ہے کہ تمام افراد آتشبازی کے لیے ہینڈسینیٹائزر گھر رکھ کر جائیں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹائزرز میں جراثیم ختم کرنے کے لیے زیادہ مقدار میں کیمیکل استعمال کی جاتی ہے جس پر آگ بہ آسانی پکڑتی ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کو خصوصی طور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران بلکل بھی ہینڈسینیٹائزر کا استعمال    نا کریں

Check Also

فضائی آلودگی کے شکار بچے جوانی میں کس خطرناک مرض کا شکار ہوسکتے ہیں؟

کیلیفورنیا : ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر بچپن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *