Home / جاگو صحت / کیا آپ کالی مرچ کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ؟

کیا آپ کالی مرچ کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ؟

صدیوں سے بطور مسالہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں ،  جو مختلف  بیماریوں  کے ساتھ  ساتھ  آپ  کی خوبصورتی  اور صحت کے لئے  بھی حیرت  انگیز فوائد رکھتی ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے ۔

پیٹ کے مسائل دور کرے

ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدہ اور آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے ۔

کالی مرچ

قوت مدافعت بڑھتی ہے

انسانی صحت  مضبوط قوت مدافعت پر انحصار کرتی ہے اور کالی مرچ اس کے لیے بہترین آپشن ہے ، وٹامن سی ، اے اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے، اس میں مزید موجود تھائمن، پیری آکزائن، ریبوفلیون ، فالک ایسڈ، کوپر اور کیلشیم صحت کے لیے نہایت مفید ہیں ۔

اس کے علاوہ کالی مرچ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے موزوں ہے ۔

کالی مرچ  کھاؤ، موٹاپا بھگاؤ

کالی مرچ کے استعمال سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے ۔

کالی مرچ  کھانے سے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں

ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مسالہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے ، ٹھنڈ لگ جانے اور وائرل انفیکشن کے دوران اس دودھ کے استعمال سے بیماری میں جلد آرام ملتا ہے ۔

کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزا پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔

جلدی بیماریوں کا علاج

جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے۔

 تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار

ایک تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے۔ ایسے کرنے سے لوگوں کے گلے میں ایک جلن سی پیدا ہوتی ہے جو کہ کچھ ایسا لطف پہنچاتی ہے جیسے سیگریٹ پیتے ہوئے محسوس ہوتی ہے۔

 جلدی نگہداشت کے لئے فائدہ مند

کالی مرچ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ یہ مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے۔

کپڑوں کے رنگ کو محفوظ  کرنے میں بھی مددگار

آپ کی پسندیدہ شوخ رنگ قمیض کا رنگ مدھم ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو اگلی بار دھوتے ہوئے ایک چائے کا چمچ کالی مرچیں واشنگ مشین میں ڈالے گئے کپڑوں پر چھڑک دیں، جس کے بعد مشین کو چلائیں۔ یہ رنگوں کو برقرار رکھے گی۔

Check Also

گرم موسم سے اسقاط حمل کے خطرات بڑھنے کا انکشاف

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرم موسم میں حاملہ خواتین کو پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *