Home / تازہ ترین خبر / کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے سندھ میں   مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے  اور  بارش برسانے والا سسٹم آج رات تک بھارتی گجرات سے تھرپارکر میں داخل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپورخاص،  تھرپارکر، عمرکوٹ، جامشورو اور دادو میں آج رات سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جو 6 جولائی سے 8 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہ  سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں معتدل اور کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *