Home / جاگو دنیا / مصر: کورونا کے پھیلاؤ پر بات کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار، ناقدین کو بھی خاموش کرادیا گیا

مصر: کورونا کے پھیلاؤ پر بات کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار، ناقدین کو بھی خاموش کرادیا گیا

قاہرہ: مصر میں ایک طرف جہاں ذرائع ابلاغ کی آواز کو دبایا جارہا ہے وہیں اب کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران حکومتی اقدامات اور ناکافی سہولیات پر آواز اٹھانے والے ڈاکٹر اور ناقدین کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار می امریکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ مصر کے خراب نظام صحت سے متعلق مضمون لکھنے کے بعد ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فارماسسٹ کو کام سے اس وقت اٹھالیا گیا جب اس نے حفاظتی آلات کی کمی سے متعلق آن لائن پوسٹ کیا۔

اسی طرح کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق حکام سے سوالات کے بعد ایک ایڈیٹر کو گھر سے اٹھا لیا گیا جبکہ ایک حاملہ ڈاکٹر کو ان کی ساتھی کی جانب سے ان کے موبائل سے مشتبہ کوروناوائرس کا کیس رپورٹ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

حقوق کے گروپس کے مطابق فروری میں مصر میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کم از کم 10 ڈاکٹرز اور 6 صحافیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر صحت ورکرز یہ کہتے ہیں کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے خاموش رہنے یا سزا بگتنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ گرفتاری کے خوف سے ایک غیر ملکی نمائندہ ملک چھوڑ کر چلا گیا جبکہ دیگر 2 پیشہ ورانہ خلاف ورزیوں پر سرزنش کے لیے طلب کیا گیا۔

10 کروڑ آبادی والی ملک مصر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جو بے بس ہسپتالوں کے لیے خطرے کا باعث ہے کیونکہ اب تک وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 76 ہزار 253 کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے 3 ہزار 343 اموات ہوئی ہیں جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

ملک میں پیش آنے والی تمام صورتحال سے متعلق قاہرہ کے ایک فرنٹ لائن ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی اور بتایا کہ ہر روز میں کام کے لیے جاتا ہوں تو میں اپنی اور اپنے پورے گھر والوں کی قربانی دیتا ہوں، پھر وہ ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کرکے ہمیں ایک پیغام دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2013 میں بطور وزیر دفاع فوج کی قیادت کرتے ہوئے مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کے اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا، جس کے بعد ملک گیر مظاہروں کا آغاز ہوا تھا، تاہم اس کے بعد سے برسوں میں السیسی نے اختلاف رائے کو مکمل دبا دیا اور اسلامی سیاسی مخالفین، سیکولر ایکٹیوسٹ، صحافی یہاں تک کہ بیلی ڈانسر تک کو جیل میں ڈال دیا۔

تاہم اب یہ کارروائی کا دائرہ کار ان ڈاکٹرز تک بڑھ گیا ہے جو لاپتہ حفاظتی سامان سے متعلق عوامی سطح پر بات کرتے ہیں یا انفیکشن سے متاثرہ سرکاری اعداد و شمار پر سوال کرتے ہیں۔

تاہم ڈاکٹرز اور صحافیوں کی ان گرفتاریوں پر حکومتی پریس دفتر سے کوئی جواب تو نہیں دیا گیا جھوٹ کو حقائق سے شکست دینے کے عنوان سے ایک دستاویز بھیجا جس میں ملک کی معیشت اور دہشت گردی سے لڑنے میں السیسی کی کامیابیاں بیان کی گئیں۔

صدر السیسی کا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں لوگوں کو یقین دلایا اور ناقدین کو ریاست کا دشمن قرار دیا گیا۔

Check Also

الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی بندش اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *